پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ 
منڈی بہاوالدین (72نیوز) تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے ہیلتھ ونگ کے زیر اہتمام یونین کونسل چک رائب چوٹ دھیراں میں ایک روزہ فری میٖڈیل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور ان کو فری ادویات فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ میں ماہرین امراض معدہ و جگر ، سینہ و دل ،ذیابطس و کولسٹرول ،امراض نسواں، اعصاب و ہڈی ،ذہنی ودماغی امراض کے ماہرین کے علاوہ بچوں کے پیدائشی گونگے ، بہرے پن،ٹیڑے پاوں اور کٹے تالوں، کٹے ہونٹوں کے ماہرین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ کیمپ کی رونق بڑھانے کے لیے مشہور ٹی وی اینکر عادل عباسی ،منڈی بہاوالدین کے ڈسٹرک چیئرمین غلام حسین بوسال، سابق ایم پی اے دیوان مشتاق، یونین کونسل چیئرمین ارشد محمود،اظہر محمود، سجاد اصغر ،اعجاز حسین اور سی ای اور غزالی سکول سسٹم ضیغم مغیرہ سمیت مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

ہزاروں کی تعداد میں خواتین و مرد مریضوں نے فری چیک اپ اور ٹیسٹ کروائے اور فری ادویات حاصل کیں ۔
اس کے علاوہ بڑی تعداد میں آئی کیمپ میں آے مریضوں نے فری چیک کرواے اور نظر کی عینکیں وصول کیں۔
پاکستان بیت المال کے طرف سے اس کیمپ میں آے معزور افراد میں ویل چیئر تقسیم کی گئیں۔
کیمپ کے اختتام پر چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عابس تارڑ اور ان کے بڑے بھائی ظفر تارڑ نے تمام ڈاکٹرز ،میڈیا اور والنٹیرز کا شکریہ ادا کیا اور ان میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

ناصر عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلمان کی تعریف میری نظر میں یہ ہے کہ اللہ پاک کی عبادت کی جائے ،رسول خدا سے بے پناہ محبت کی جائے اور انسانوں کی خدمت کی جائے۔
میری تمام صاحب ثروت افراد سے اپیل ہے کہ دکھی انسانوں کی جتنا ممکن ہو سکے خدمت کریں اس میں بہت سکون ہے جس سے دنیا و آخرت بھی سنور جاتی ہے۔

تصویری جھلکیاں

خبر ترمیم کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *