پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چھٹاسالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا3دسمبرکو انعقاد

منڈی بہاوالدین (72نیوز) ناصر عباس تارڑ کی خصوصی کاوش پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ(ہیلتھ ونگ) کے زیر اہتمام چھٹاسالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد اتوار 3دسمبر کو صبح 9 بجے ڈیرہ وہاب کا چوٹ دھیراں میں ہو گا۔

کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ چئیرمین غلام حسین بوسال کریں گے۔ ہر سال کی طرح کیمپ میں آنکھوں کے علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہیپاٹائٹس بی۔سی، امراض نسواں، امراض بچگانہ، امراض معدہ و جگر،کٹے ہونٹ و تالو، کینسر آگاہی ورکشاپ، پیدائشی گونگے بہرے اور ٹیرھے پاؤں والے بچوں کیلئے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔

خبر ترمیم کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *