نذیر میموریل ہسپتال میں چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کا تقریب سے خطاب

ملک وال (72نیوز) محمد نذیر میموریل ہسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن کی تقریب میں سماجی رہنما تیمور بوسال کی طرف سے 100مریضوںم کے آپریشن اور ایک ہزار عینک سمیت موبائل ہسپتال کیلئے دس لاکھ روپے عطیہ۔

ٹھیکیدار عبدالرشید کی طرف سے بھی 100مریضوں کے آپریشن کروانے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے بانی اور یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے نذیر احمد تارڑ میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے آنکھوں کے آپریشن کیلئے موبائل آئی ہسپتال کا آغاز ضلع منڈی بہاوالدین سے کر رہے ہیں اور محب وطن پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستان کے ہر ضلع میں موبائل ہسپتال لے کر جائیں گے جس میں آپریشن تھیٹر ، ڈاکٹر سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی پاکستانی قوم پوری دنیا بھر میں عطیات دینے میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے مخلوق خدا کی بلا امتیاز خدمت ہی انسانیت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *